29 جنوری، 2019، 12:56 PM

ٹیکساس میں پولیس پر فائرنگ کرنیوالے 2 افراد ہلاک، 5 اہلکار زخمی

ٹیکساس میں پولیس پر فائرنگ کرنیوالے 2 افراد ہلاک، 5 اہلکار زخمی

امریکی ریاست ٹیکساس میں گھر پر چھاپے کے دوران پولیس اہلکاروں پر فائرنگ میں 5 اہلکار زخمی ہو گئے جبکہ جوابی کارروائی میں 2 مشتبہ افراد مارے گئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست ٹیکساس میں گھر پر چھاپے کے دوران پولیس اہلکاروں پر فائرنگ میں 5 اہلکار زخمی ہو گئے جبکہ جوابی کارروائی میں 2 مشتبہ افراد مارے گئے۔

پولیس حکام کے مطابق ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں ہیوسٹن پولیس ڈیپارٹمنٹ کے نارکو ٹکس یونٹ نے کارروائی کی۔ جیسے ہی پولیس اہلکاروں نے دروازہ توڑ کر ایک گھر میں داخل ہونے کی کوشش کی، ان پر اس گھر کے اندر سے ملزمان کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔

ملزمان کی فائرنگ کے نتیجے میں 5 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے،جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں 2 مشتبہ افراد مارے گئے، پولیس نے گھر میں منشیات فروش کی موجودگی کی اطلاع پر یہ کارروائی کی تھی۔

News ID 1887683

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha